پی آئی اے کو روک دیا گیا

کراچی (پی این آئی) قومی ائر لائن پی آئی اے کی نجکاری کا عمل فروری تک مکمل ہوجائے گا، نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کو کسی بھی نئے معاہدے سے روک دیا ہے۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق مارچ 2024 تک پی آئی اے کوئی بھی طویل مدتی معاہدہ نہیں کرے گی۔۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو لیز پر طیارے حاصل کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے، مارچ 2024 سے آگے کا حتمی فلائٹ شیڈول بھی نہیں بنایا جائے گا۔۔۔ نجکاری کمیشن کے ذرائع نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی فروخت کے بعد ہی آئندہ کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔۔۔۔

close