جہانگیر ترین پاکپتن پہنچ گئے

پاکپتن(آئی این پی) پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے دربار بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر سجادہ نشین دربار بابا فرید الدین گنج شکر دیوان عظمت سید محمد چشتی، دیوان احمد مسعود چشتی، دیوان یوسف چشتی، دیوان علاالدین چشتی، دیوان فرید الدین چشتی بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل رہنما استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے عارفوالا کے سیلاب متاثرین میں امدادی پیکیج بھی تقسیم کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close