باجوڑ (پی این آئی) باجوڑ میں پولیس اور اینٹی کرپشن نےکاروائی کرتےہوئے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے گل ظفر خان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے پرمحکمہ تعلیم کے کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں میں مبینہ خرد بردکا الزام ہے جس کے تحت انکے خلاف کارروائی کرکے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے گرفتاری کی تصدیق کردی جبکہ ڈی پی او باجوڑ نذیر خان کا کہنا ہے کہ گل ظفر کو اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیاہے اور وہ تھانہ خار پولیس کی تحویل میں ہے۔ادھر پی ٹی آئی باجوڑ کے رہنما ڈاکٹر حمید نے کارروائی کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد نے گل ظفر خان کے گھر کے اندر گھس کر چاردر اور چاردیورای کا تقدس پامال کیا جو کہ بزدلانہ فعل ہے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونگے، کارکنان حوصلہ رکھیں اور احتجاجی کال کیلئے تیار رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں