آزاد کشمیر کی ترقی اور فلاح و بہبود وزیراعظم شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے ترقیاتی ترجیحات پر فوری عملدرآمد کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کردی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور فلاح وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ترجیح ہے۔ ترقیاتی اقدامات کے ثمرات عوام کی زندگیوں میں عملی بہتری کی صورت میں نظر آنے چاہئیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر بھی عوام کی ترقی و فلاح کو ترجیح دے رہی ہیں۔