سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے عمران خان کی مقبولیت کی حقیقت تسلیم کرلی

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے نالاں 70 فیصد لوگ پی ٹی آئی کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو زیادہ ووٹ ان سیاسی جماعتوں سے نفرت کے ملتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو مقبولیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 30 فیصد لوگ پسند کرتے ہیں، جبکہ پی ڈی ایم سے نالاں 70 فیصد لوگ پی ٹی آئی کی حمایت کرتے ہیں۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاخیرمیں سیاسی جماعتوں کا ہاتھ ہے، تمام جماعتیں صرف اقتدار کیلئے سیاست کرتی ہیں، ان جماعتوں کا عوام کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نےووٹ کوعزت کابیانیہ برباد کردیا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پچھلے 3 سالوں میں تمام سیاسی جماعتیں حکومت میں رہیں، اس دوران ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مقدمات ختم کرالئے لیکن روٹی، کپڑا، مکان کا مطالبہ آج بھی وہیں ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصلہ واوڈا نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف نے ایکسٹینشن کیوں دی، بیرون ملک کیوں گئے، نواز شریف نے 16 ماہ میں احتساب کیوں نہیں کیا، کیا نواز شریف 10 روپے کی روٹی، 100 روپے کا ڈالر کرسکتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان ہی اداروں کو اسپیس دیتے ہیں، کونسی جادو کی چھڑی تھی جس سے ڈالر نیچے آگیا۔ فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ سابق وزرائے اعظم پر کرپشن کے مقدمات تھے۔

کیا صرف کرپٹ آدمی ہی ملک کا لیڈر بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ تمام سیاستدانوں کا نہیں 18 لیڈرز کا ہے، سیاسی کارکن پارٹی لیڈر کیوں نہیں بن سکتے، آپ نے 16 ماہ میں اپنے قرضے معاف کرائے، ملک کو مقروض کرکے بیرون ملک چلے گئے، اسحاق ڈار اشتہاری تھے، پھر وزیر بن گئے، پھر باہر چلے گئے، عوام کی بدقسمتی ہے کہ وہی تماشہ دیکھنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے

close