نواز شریف کو اڈیالہ بھیجنے والے، گانے اور ناچنے والے، آج کدھر ہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی کدھر ہے؟ خواجہ آصف کا طنزیہ ٹوئٹ

اسلام آباد(آئی این پی)توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی گرفتاری پر خواجہ آصف نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اڈیالہ بھیجنے والے، گانے اور ناچنے والے، آج کدھر ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کدھر ہے؟خواجہ آصف نے سابق رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کی ویڈیو شیئر کرکے ساتھ لکھا کہ یہ گانے والا دو دن بھی ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔وزیر دفاع نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ تمہارے ساتھ ہے کون؟

آس پاس دیکھو، اللہ سے معافی مانگو۔خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں نواز شریف کی گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماں کے ساتھ پرانی تصویر بھی شیئر کی اور نام لیے بغیر شاہ محمود قریشی پر طنز کیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ ان میں جو شخص بظاہر آج پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ ہے اس کا DNA چیک کروا لو، دو نمبر نکلے گا۔

close