کراچی سے سیالکوٹ جانے والی ٹرین پٹری سے اُتر گئی

اسلام آباد(پی این آئی) کراچی سے سیالکوٹ جانے والی ٹرین پٹری سے اُتر گئی ۔۔ پڈعیدن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی 2بوگیاں پڈعیدن کے قریب پٹری سے اترگئیں جس کی وجہ سے اپ ٹریک بند ہو گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق ریلیف ٹرین کو حادثے کےمقام پر پہنچنے میں 2 گھنٹے لگیں گے جبکہ کراچی سے پنجاب جانے والی دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

close