نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بننے جا رہے ہیں، نوازشریف آتے ہی2سال میں سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر کے قتل میں بھی عالمی سازش ملوث تھی، دفاعی ادارے اور سربراہ کے خلاف عالمی طاقتیں شامل ہیں۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بننے جا رہے ہیں، نوازشریف آتے ہی2سال میں سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، ذوالفقارعلی بھٹو کے خلاف بھی عالمی سازش ہوئی تھی، بے نظیر کے قتل میں بھی عالمی سازش اور مقامی ملوث تھے۔نوازشریف کی حکومت ایٹمی طاقت بننے کی وجہ سے نشانہ بنی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاعی ادارے اور سربراہ کے خلاف عالمی طاقتیں شامل ہیں۔ایک ثابت شدہ ملوث کو کون گرفتاری سے روک سکتا ہے؟اس شخص کو جج گیٹ سے لے جایا جاتا ہے۔توشہ کیس میں کیا نئے ثبوتوں کی ضرورت ہے؟ نیوزایجنسی کے مطابق میاں جاوید لطیف نے کہا کہ وزیراعظم کی گفتگو سے تاثر لیا گیا جیسے الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم نے نئی مردم شماری پر الیکشن کی بات کہی تھی حقائق یہی ہیں کہ نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات ممکن نہیں ہیںاسی لیے آئندہ انتخابات پرانی مردم شماری پر ہی ہوں گے،ن لیگ انتخابات میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں چاہتی، مسائل سے نکلنے کیلئے بروقت انتخابات ضروری ہیں، انتخابات جتنے زیادہ تاخیر کا شکار ہونگے اسکا نقصان ملک کو ہوگا،کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پندرہ ماہ میں جمہوریت کمزور ہوئی پندرہ ماہ پہلے جو لوگ کمان میں تھے، انکا منصوبہ اس کمزور جمہوریت کو ختم کرنا تھا،آج شبر زیدی اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ انتخابات کے بعد جو پارٹی حکومت بنائے گی وہ بدقسمت ہوگی شبر زیدی کی یہ بات ٹھیک ہے،ہم اپنی یاست قربان کرکیریاست بچا رہے ہیں،لوگوں کی آنکھوں میں نے والے انتخابات میںصرف ایک امید نواز شریف ہے،نواز شریف چوتھی دفعہ وزیراعظم بننے جا رہے ہیں، وزیراعظم دو دفعہ کہہ چکے ہیں کہ ادارے کے چیف کے خلاف بغاوت کی سازش ہوئی،دفاعی ادارے کے خلاف بغاوت کی جو سازش ہوئی اسکے پیچھے چھپے عناصر سامنے آنے چاہئیں، ایک ثابت شدہ مجرم کے اوپر ہاتھ کیوں نہیں ڈالا جارہااسکو ججز گیٹ سے نکالا جاتا ہے۔

اس شخص نے عدالتوں میں درخواستیں دینے کا ریکارڈ قائم کیا ہے،کیا سانحہ نو مئی پر مزید کسی ثبوتوں کی ضرورت ہے، عمراں خان کے دہشتگردوں کے روابط کے ثبوت اداروں کے پاس موجود ہیں۔اگر کوئی قانون انسانی حقوق سے متصادم آتا ہے تو اسے ن لیگ کا بل کہا جاتاہے جبکہ اگر کوئی ریلیف کا کام ہوتا ھے تو اسے اتحادی حکومت کا کارنامہ قرار دیا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنتے ہی 2 سال میں سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف عالمی سازش ہوئی، بے نظیر کا قتل عالمی سازش اور اس میں مقامی ملوث تھے جبکہ نواز شریف کی حکومت ایٹمی طاقت بننے کی وجہ سے نشانہ بنی،اگر انصاف کے دونوں ترازو برابر ہوں تو کوئی اس پر انگلی نہیں اٹھا سکتا، ادارے نے خود احتسابی کی اور حاضر سروس کرداوں پر ہاتھ ڈالا، 2017ء کے کردواں پر بھی ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

close