190 ملین پاؤنڈ کیس، بشریٰ بی بی نے نیب نوٹس میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی )چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کو بطور گواہ طلبی کا جواب جمع کروا دیا۔ بشریٰ بی بی کی جناب سے تحریری جواب میں لکھا گیا ہے کہ ان کی نیب طلبی کی تاریخ والے دن ہی عمران خان کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی نے مزید لکھا کہ میرے شوہر نے آپکو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد کی عدالتوں میں 8 جون کو پیش ہوں گے اور نیب میں بھی،

میں باپردہ عورت ہوں اور گزشتہ سماعت پر اسلام آباد اپنے شوہر کے ہمراہ آئی تھی، 8 جون کو بھی اپنے شوہر کے ہمراہ ہی نیب میں پیش ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم مطابق انہیں شامل تفتیش کرنے کیلئے ٹھوس مواد مہیا کیا جائے۔ انہوں نے تحریری جواب میں مزید کہا کہ 458 کنال زمین، 285 ملین روپے، بلڈنگ و دیگر عطیات بی ٹی ایل نے القادر ٹرسٹ کو ڈونیشن ایگریمنٹ کے تحت دیں، القادر ٹرسٹ کو یہ ڈونیشن 24 مارچ 2021ء کو دیے گئے

جبکہ ڈونیشن دستاویزات کی کاپی القادر ٹرسٹ کے چیف فنانشل آفیسر کو 23 مئی 2023ء کو فراہم کرچکے ہیں، القادر یونیورسٹی ایک ٹرسٹ ہے جس سے کسی شخص یا اسکے ٹرسٹیز کو کوئی فائیدہ نہیں۔ آخر میں بشریٰ بی بی کی جانب سے کہا گیا کہ ان کا بیان 8 جون کو ریکارڈ کر لیا جائے۔

close