عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والوں کی سنچری مکمل ہو گئی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عمران خان کو خیر باد کہنے والے سیاسی رہنماوں کی سنچری مکمل ہوگئی۔9 مئی کے ہنگاموں، جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے بعد حراست میں لیے گئے اور بغیر حراست ہی پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی فہرست طویل ہونے لگی۔رواں ماہ کے دوران پارٹی کے نمایاں رہنماوں، سابق اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے عمران خان سے خود کو علیحدہ کرنے کا اعلان کیا۔

فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، خسرو بختیار، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، ملیکہ بخاری بھی عمران خان سے راستے الگ کرنے والوں میں شامل ہیں۔پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا سلسلہ جاری رہا، خانیوال سے سابق ایم پی اے عمران پرویز نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی اور سیاست سے بریک لینے کا اعلان کردیا۔ادھر مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے سابق معاون خصوصی احمد حسین شاہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی۔

close