عمران خان کے دو قریبی ساتھیوں نے پی ٹی آئی میں واپسی کا سگنل دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سیف اللہ نیازی اور اسد عمر نے واپس پی ٹی آئی میں شمولیت کا اشارہ دے دیا ہے۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر اور سابق چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی نے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں واپسی کا سگنل دے دیا ہے۔۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ سرور خان نیازی پارٹی چھوڑنے کے تین دن میں دوبارہ پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

سینیٹر سیف اللہ نیازی نے بھی پی ٹی آئی کے دیگر سینیٹرز فیصل سلیم رحمٰن ، ہمایوں محمد، مسز زرقا تیمور، مسز سیمی ایزدی، مسز فلک ناز چترالی، فضا محمد، ذیشان خانزادہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔۔۔۔۔پی ٹی آئی سینیٹرز نے کہا تھا کہ انہوں نے سینٰٹ سیکرٹریٹ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی قرارداد جمع کرادی ہے۔۔۔۔ پریس کانفرنس میں جب صحافیوں نے سیف اللہ نیازی سے پی ٹی آئی سے ان کے تعلق کے حوالے سے دریافت کیا تھا تو سینیٹر مسز زرقا نے ان کی جانب سے جواب دیا تھا اور سیف اللہ نیازی خود خاموش رہے تھے۔۔۔۔

close