ایک ہی دن میں تحریک انصاف میں جھاڑو پھر گیا ، سابق وزرا کا بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) پنجاب کے سابق وزیر داخلہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ہاشم ڈوگر نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے دلخراش واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے، جیسے عمران خان ریڈ لائن ہے ویسے ہی پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف سے راہیں جدا کر رہے ہیں ہم نے 9 مئی کے بعد ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ پارٹی سے راہیں جدا کرلیں گے

9 مئی کو ہم تو کیا ہماری آنے والی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حلقےکے عوام اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیرکھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پارٹی چھوڑنےکا اعلان کیا۔رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ سیاست اور ریاست میں کسی ایک کو چننا پڑے تو ریاست کو چنیں گے، ریاست ہماری ماں ہے پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ہم نے ریاست کے ساتھ کھڑے ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔ان کے علاوہ سابق ایم پی اے مامون تارڑ اور پی ٹی آئی رہنما اخلاق احمد سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی پارٹی سےعلیحدگی کا اعلان کیا۔

close