پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد فواد چوہدری نے پہلی ٹویٹ کس کے حق میں کر دی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کے حق میں ٹویٹ کردیا۔

فواد چوہدری نے دو روز قبل ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے اور سیاست سے بریک لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے انہوں نے چند ٹویٹس کو ری ٹویٹ تو کیا ہے تاہم یہ ان کا پہلا ٹویٹ ہے جو انہوں نے علی زیدی کے حق میں کیا ہے۔علی زیدی کی بیٹی ساشا زیدی نے کہا کہ وہ اپنے والد کو بہت یاد کرتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ وہ گھر واپس آئیں گے. فواد چوہدری نے اس کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آپ کے والد جلد گھر واپس آئیں گے، ہماری طرف سے دعائیں۔

close