جب سینئر رہنما پی ٹی آئی چھوڑ رہے، عثمان بزدار کہاں غائب ہو گئے؟ چونکا دینے والی اطلاع

تونسہ (پی این آئی) ایک طرف جب تحریک انصاف کے سینئر رہنما پارٹی اور عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کے ارکان کر رہے ہیں تو ایسے وقت میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پہاڑوں پر جا بسے ہیں اور اپنے تمام فون بھی بند کر دیئے ہیں۔۔۔۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے قریبی ذرائع کے مطابق عثمان بزدار جھلسا دینے والی گرمی سے دور ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔۔۔۔ عثمان بزدار کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ان سے بات ہوئی تو وہ پہاڑوں پر پُرسکون تھے۔۔۔۔

اب ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ۔۔۔۔۔ وہ جن پہاڑوں پر ہیں وہاں ٹھنڈی ہواؤں کا بسیر اہے اور وہ چین کی نیند سوتے ہیں۔۔۔۔۔ سابق وزیر اعلیٰ کے دوستوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے کوئی کرپشن نہیں کی، پولیس انہیں خواہ مخواہ پکڑنا چاہتی ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ 9 مئی سے قبل عثمان بزدار پر پارٹی چھوڑ نے کیلئے پریشر تھا لیکن وہ خاموشی سے نکل گئے ۔۔۔۔

close