لاہور(پی این آئی)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کانفاذ آج سے اگلے 7 دن تک ہو گا،جس کے مطابق اجتماع، دھرنا، ریلی، جلوس احتجاج جیسی سرگرمیوں پرپابندی ہو گی ۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 لگانے کا اختیار سونپ دیاگیاہے۔






