پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی نے عمران خان پر پنجاب الیکشن کی ٹکٹوں کی فروخت کے الزام عائد کرنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو 10 روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔۔۔۔۔نوٹس پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔۔۔۔نوٹس کے مطابق خواجہ آصف نے عمران خان پر سیالکوٹ میں ٹکٹوں کی فروخت کا الزام عائد کیا، ٹکٹوں کے عوض سیالکوٹ سے 30 کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا الزام لگایا گیا۔۔۔۔۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈرز پر بے بنیاد اور سنگین الزام عائد کیا،

براہ راست پریس کانفرنس میں عمران خان اور پارٹی رہنماؤں پر بہتان تراشی کی گئی۔۔۔۔ نوٹس میں کہا کہ خواجہ آصف اپنے بے بنیاد الزام پر چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے تحریری معذرت کریں۔۔۔۔ وہ ملک کے معروف اخبارات میں معذرت نامہ شائع کروائیں، معافی نہ مانگنے کی صورت میں خواجہ آصف 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔۔۔۔۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدم ادائیگی پر خواجہ آصف کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔۔

close