ایم 6موٹروے میگا کرپشن کیس، ملزم نے 1ارب 24کروڑ سے زائد کی رقم دینے کی پیشکش کر دی

کراچی (پی این آئی) ایم 6 موٹروے میگا کرپشن کیس کے ملزم عاشق حسین نے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو کو پلی بارگین کی درخواست دےدی۔

ملزم کا کہنا ہے کہ وہ نیب کو ایک ارب 24 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کی رقم بطور پلی بارگین دینے کو تیار ہے، ملزم نے پلی بارگین کی درخواست کےساتھ حلف نامہ میں املاک کی تفصیل بھی فراہم کردی ہے، ملزم کا کہنا ہے کہ نیب اس کی نشاندہی پر 63 کروڑ 36 لاکھ روپےکی ریکوری کرچکی ہے۔خیال رہے کہ ایم 6 موٹروے نوشہرو فیروز سیکشن میں پونے 4 ارب روپے کا غبن کیا گیا تھا جبکہ ایم 6 موٹروے مٹیاری سیکشن میں سوا 2 ارب روپے کا غبن کیا گیا تھا۔

close