سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو مقامی پی ٹی آئی نے سیاست میں آنے کی دعوت دے دی

چکوال (پی این آئی) جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کے بعد پاک فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے سابق کور کمانڈر بہاولپور اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے عملی سیاست میں آنے کی دعوت دی ہے۔ ریٹائرڈ لیفٹینٹ جنرل فیض حمید نے اس پیشکش پر پی ٹی آئی قیادت کا سینے پر ہاتھ رکھ کر شکریہ ادا کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے چکوال میں ان کے فارم ہاؤس پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے ملاقات کی اور بطور سرونگ جنرل علاقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی علاقے کے عوام کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں عملی سیاست میں آنے کی دعوت بھی دی۔ یہ بات اہم ہے کہ 29 نومبر کو جنرل عاصم منیر کے چیف آف آرمی اسٹاف بننے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔۔۔۔

close