تین سو یونٹس تک بجلی مفت اور پیٹرول 190روپے لیٹر۔۔ حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں شروع کر دیں

لندن (پی این آئی) مسلم لیگ (ن )کے قائد، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حکومت کو پٹرول 190 روپے فی لیٹر دینے کی ہدایت کی ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بجلی کی قیمتیں اور پیٹرول سستا کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

 

 

 

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو بجلی 300 یونٹ تک فری دی جائے اور پٹرول کم از کم 190 روپے فی لیٹر تک دیا جائے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی اور پٹرول کے ریلیف پیکیج پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف کی جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپسی کا امکان ہے، واپسی سے قبل نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف پیکیج دیا جائے۔

close