پنجاب میں گورنر راج کا امکان مسترد کر دیا گیا، پرویز الہیٰ نے اسمبلی تحلیل کے سوال پر کیا جواب دیا؟

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پنجاب میں گورنر راج کا امکان مسترد کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر پنجاب اسمبلی توڑی گئی تو صوبے میں نئے الیکشن کروادیں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات ہوئی تھی، ان سے اسمبلی توڑنے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا انہیں کچھ نہیں پتا، اللہ جانتا ہے۔۔۔۔

close