وفاقی حکومت نے جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں 27 نومبر کے بعد توسیع کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) نئے آرمی چیف نامزد ہونے والے لفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کے دستخط تک توسیع کر دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے لفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ میں اضافہ کر کے صدر کی منظوری تک روک لیا ہے۔آرمی ایکٹ کے تحت وزیراعظم کو کسی بھی افسر کی ریٹائرمنٹ منجمند کرنے کا اختیار ہے ۔

حکومتی ذرائع کا کہان ہے کہ یہ فیصلے صدر اور عمران خان کے کسی مبینہ کھیل کو ناکام بنائیں گے اور لفٹیننٹ جنرل عاصم منیر صدر مملکت کےدستخط کے ساتھ ہی جنرل ہوجائیں گے اور آرمی چیف کا چارج لیں گے ۔ ۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی زیادہ سے زیادہ 21 دن تک ٹال مٹول کرسکتے ہیں لیکن وہ فیصلے کو تبدیل نہیں کر سکتے ۔ ۔۔۔

close