اسلام آباد: چیئرمین پاک چین انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی)مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکا کی ڈیمانڈ ہے ایران نیوکلیئر ہتھیار نہ بنائے، ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا، نہ اس کی نیت اور صلاحیت ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا دورہ چین تاریخی اور اہم ترین تھا، جو کامیاب رہا، دونوں ممالک میں برابری کی بنیاد پر ملاقات ہوئی، چین میں صدر ٹرمپ کا پرتپاک استقبال ہوا۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر کی ملاقات میں ایران جنگ، آبنائے ہرمز سے متعلق بات چیت ہوئی، لگتا ہے ،اگلے ایک دو ہفتے میں مذاکرات کا عمل آگے بڑھے گا۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہمارے چین اور امریکا دونوں ممالک سے اچھے تعلقات ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






