آرمی چیف کی تقرری، وزیر اعظم شہباز شریف نے کیسے فیصلہ کیا؟رانا ثنااللہ نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کسی افسر کی ریٹائرمنٹ کو فریز کرسکتی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں کیا ہے ،جمعرات کے روزنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر مملکت کو ایڈوائس بھیج دی ہے ، یہ ایگزیکٹو فیصلہ ہے ، وفاقی حکومت کے پاس آرمی ایکٹ کے تحت اختیار ہے ، صدر ممللکت کے پاس ایڈوائس پر عمل کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں ہے ،

ایڈوائس سیکرٹ نہیں بلکہ ارپن کمیونیکیشن ہے ، صدرمملکت فوری طور پر عمل بھی کرسکتے ہیںِ یا تاخیر سے کرسکتے ہیںِ لیکن فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا ، عمران خان کبھی آئین سے کھیلتے ہیں تو کبھی سائفر سے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی تھی ۔ ملاقات کے بعد صدر نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کریں گے ۔۔۔۔

close