انڈس ہائی وے پر افسوسناک ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق، تعلق کس شہر سے ہے؟

سیہون شریف(آئی این پی ) انڈس ہائی وے روڈ پر مانجھند کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں 10 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ کے مطابق انڈس ہائی وے پر ٹرک اور بس میں تصادم کے دوران 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو بچے، 3 خواتین سمیت 10 افراد موقع پر ہی چل بسے، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے بہاولپور سے بتایا جاتا ہے۔

زخمیوں میں محمد اشرف، عتیق الرحمان، محمد ظفر، جاوید، حسنین، خاتون راجپوت، نورین راجپوت، راشد، محمد طارق، وسیم، ضمیرہ بلوچ سمیت دیگر شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مسافر کوچ نمبر جی ایل ٹی ڈی 1895 کراچی سے پنجاب جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی، کوچ اور ٹرک کے دونوں ڈرائیورز بھی جاں بحق ہو گئے، پولیس زخمیوں کو لمس ہسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لاشیں مانجھند ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ایس ایس پی جامشورو کے مطابق مانجھند حادثے کے 4 جاں بحق افراد کی شناخت ہو گئی، 22 سالہ ثمر عباس، مختیار حسین، 40 سالہ ندیم احمد اور 2 سالہ خدیجہ جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔۔۔۔

close