آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ ، سیاست دانوں اورپارلیمنٹ کو بیٹھ کر طے کرنا چاہیے، صدر عارف علوی نے نیا شگوفہ چھوڑ دیا۔۔۔

اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر اتفاق رائے ہوناچاہیے، یہ سنجیدہ معاملہ ہے، سیاست دانوں اورپارلیمنٹ کو بیٹھ کر طے کرنا چاہیے۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان کی رائے وضاحت سے آگئی ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر اتفاق رائے ہوناچاہیے،آرمی چیف کی تعیناتی بہت اہمیت رکھتی ہے، پاکستان میں یہی ایشوز آئین کو لپٹوا چکے ہیں، جیسے مشرف کے زمانے کی تعیناتیاں۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ سیریس ایشو ہے، سیاست دانوں اور پارلیمنٹ کو بھی بیٹھ کر طے کرنا چاہیے، اپوزیشن کو بھی اس معاملے پر غور کرنا چاہیے۔صدر کا کہنا تھا کہ اس پر بات کی جاسکتی ہیکہ قبل از وقت الیکشن کیسے کراناہے، سیلاب کی وجہ سے کتنا اثر ہوتاہے اس چیزپربات کرنی چاہیے، میرے ذہن میں بھی نہیں کہ سیلاب کی وجہ سے الیکشن کتنا ملتوی ہو، اس پرغور و خوض ہونا چاہییکہ ووٹ کاسٹ کرسکتیہیں یا نہیں، میں بھی ووٹ کاسٹ کرنیکے معاملے پر غور اور حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہوں۔

دوران انٹرویو اینکر نے صدر سے کہا کہ آپ کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، اس پر صدر نے جواب دیا کہ تھا! میری سوچ پی ٹی آئی کے مطابق ہے کیونکہ کرپشن ختم کرنے ساتھ نکلا تھا، ایوان صدر میں رہتے ہوئے میرا تعلق کسی پارٹی سے نہیں ہے۔۔۔۔۔

close