چوہدری شجاعت نے پرویز الہیٰ کی وزارت اعلیٰ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں، جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا اس کا حق ہے، مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں، کوئی لیٹر جاری نہیں کر رہا کسی قسم کے لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے اور غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے، جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں اس فکر میں نہ پڑیں کہ ایک دوسرے کو نیچا کیسے دکھانا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ منتخب حکومت کو سال ڈیڑھ سال حکومت کرنے کا موقع ملنا چاہئے اگر نہیں تو پھر فوری انتخابات کی طرف جا یا جائے، فوری انتخاب سے مراد فوری ہیں مہینوں میں نہیں۔۔۔۔

close