پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤ ں نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات جمع کرا دیئے، کون کون شامل؟

لاہور(آئی این پی)پی ٹی آئی کے رکن سید عدنان جمیل نے پی پی 167 اور اعظم خان نیازی نے پی پی 168کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے ہیں۔ اس موقع پر اعظم خان نیازی اور سید عدنان جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ضمنی الیکشن میں لوٹوں کو مسترد کر دے گی۔پی ٹی آئی نے جس تیزی سے ملک کو کامیابی دلائی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

آئی ایم ایف کے شدید دباؤ کے باوجود عوام پر بوجھ نہیں ڈالا۔اتحادی حکومت نے عوام پر مہنگائی،لوڈ شیڈنگ اور معیشت کی تباہی کا عذاب نازل کردیا۔اب عوام ان کو بری طرح مسترد کردے گی۔ہم پوری قوت کے ساتھ،ضمنی انتخابات میں حکمران کرپٹ ٹولے کا مقابلہ کریں گے۔ سید عدنان جمیل کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر فورم پر کارکنان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔۔۔۔

close