پیٹرول مہنگا کرتے ہی حکومت نے کن کن اشیا پر سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا؟ بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے تیل قیمتوں پر عوام کو بنیادی اشیاء پر سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی بڑھنے کا احساس ہے، مہنگائی پر آٹا ، چینی، گھی، دال اور چاول پر سبسڈی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرول مزید 30 روپے مہنگا کرکے مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر تیس تیس روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 204 روپے 15پیسے ہوجائے گی،قیمت میں اضافے کے ساتھ مٹی کا تیل 181 روپے 94 پیسے اور لائٹ ڈیزل فی لیٹر178 روپے ہوجائے گا۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈیزل پر آج بھی 54 روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں، اوگرا کی آئندہ سمری جب آئے گی تو اس وقت تک نقصان اور بھی بڑھ جائے گا، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے۔

31 مئی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تیل کی قیمت بڑھانا ضروری تھا، ہمیں احساس ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوگا، مہنگائی پر عوام کو سبسڈی دیں گے، آٹے ، چینی، گھی، دال اور چاول پر سبسڈی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے سستا پیٹرول بیچ رہے تھے اس لیے ایران بھی پیٹرول نہیں دے رہا تھا، اگر 10فیصد اخراجات کم کردیں تو 4 ارب روپے کی بچت ہوگی، یہاں صرف ایک دن میں 4 ارب کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

مزید برآں نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، بجلی کا بنیادی ٹیرف اس وقت 16روپے 91 پیسے فی یونٹ چارج کیا جارہا ہے، جبکہ اس ٹیرف میں مزید اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، نیپرا نے اپنا یہ فیصلہ وزارت توانائی کو بھجوا دیا ہے، وزرات توانائی پر لازم ہوگا کہ نئی قیمتوں پر صارفین کو سبسڈی دینے سے متعلق ایک مہینے میں فیصلہ کرے۔ اگر وہ فیصلہ نہیں کرتی تو نیا بنیادی ٹیرف تمام صارفین پر لاگو ہوجائے گا، اس وقت بجلی کا بنیادی ٹیرف 16روپے 91 پیسے ہے جو کہ اضافے کے بعد بڑھ کر24 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا۔ بجلی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، پاورڈویژن اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

close