دعا سے رابطہ کیسے ہوا؟ شوہر ظہیر احمد کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہےکہ اس کا دعا سے رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا۔دعا زہرہ کے شوہر نے ایک بیان میں کہا کہ میں لاہور کا رہائشی ہوں، دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا۔ظہیر احمد نے کہا کہ دعا زہرا کراچی سے خود آئی ہے، دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا، وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی۔ظہیر احمد کاکہنا تھا کہ میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے،

میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئےمثبت جواب نہیں دیا ، اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی۔ ظہیر احمد نے مزید کہا کہ میں پڑھتا ہوں، ایف ایس سی کیا ہے اور یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اپلائی کیا ہے۔

close