عمران خان کو واپس نہ لائے تو جیلیں بھر دیں گے، شیخ رشید نے کس کو دھمکی دے دی؟

کراچی (پی این ایس) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی میں سابق وزیراعظم عمران خان کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو واپس نہیں لائے تو جیلیں بھر دیں گے۔ شیخ رشید کی اس دھمکی کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں یہ سوال زیر بحث ہے کہ انہوں نے یہ دھمکی کس کو دی ہے؟

گزشتہ رات کراچی میں مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نواب شاہ سے کونسلر نہیں بن سکا۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نے بے نظیر کے جعلی دستاویزات لاکر ملک پر قبضہ کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا تھا اسمبلیاں توڑ دو۔۔۔۔

close