بھارت میں ان جیسا کوئی سیاستدان کیوں نہیں؟ بھارتی اداکار بھی وزیر مملکت زرتاج گل کے فین بن گئے

اسلام آباد(پی این آئی)بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے پی ٹی آئی کی رہنما اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے مداح بن گئے۔کمال راشد خان نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستانی سیاستدان زرتاج گل کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کی۔ویڈیو میں زرتاج گل ملکی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ‘انشاء اللہ ہم ووٹ کی طاقت سے دو تہائی اکثریت لے کر واپس آئیں گے۔

 

کمال راشد خان نے زرتاج گل کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں ان جیسا کوئی سیاستدان کیوں نہیں ہے ؟ جو اتنا ہوشیار اور اچھا بولتا ہو۔

بھارت میں ان جیسا کوئی سیاستدان کیوں نہیں؟ بھارتی اداکار بھی وزیر مملکت زرتاج گل کے فین بن گئے

close