وزیراعظم استعفے اور اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، مطالبہ کر دیا گیا

حیدرآباد (پی این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم استعفے اور اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، کٹھ پتلی نے گھبرانا شروع کردیا ہے، عوام کے ساتھ ناانصافی پر ہر فورم پر لڑیں گے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرو، اسمبلیاں توڑیں ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد والوں سے پوچھتا ہوں تبدیلی پسند آئی، وقت آگیا ہے اب نااہل حکومت کو گھر بھیجا جائے۔

پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، حیدرآباد کے لوگوں نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے آپ کی مدد درکار ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے والی جماعت صرف پیپلزپارٹی ہے، پیپلزپارٹی کسان کے لیے لڑ رہی ہے، ہم نے طلبہ یونین کو بحال کیا، ہم نے پہلے بھی مزدوروں کو حقوق دیئے اب بھی دینگے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے ساتھ ناانصافی پر پیپلزپارٹی ہر فورم پر لڑے گی، کٹھ پتلی نے گھبرانا شروع کردیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے یونین بحال کرکے نوجوانوں کا انکا حق دلوایا ہے، غربت اور بےروزگاری کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں، سندھ کے گیس پر ڈاکہ تونے مارا ہے، اب وقت آگیا ہے یہ تماشے نہیں چلیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نے 1973 کا آئین بحال کیا۔

مزدوروں کے حق کا فیصلہ عدالتوں میں چیلنج ہو رہا ہے، کہتے ہیں آصف زرداری اور عمران خان کے دور کا مقابلہ کریں، آصف زرداری نے این ایف سی ایوارڈ دیا، وزیراعظم سمجھتا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرسکتا ہے تو اعلان کرے، تو نے اگر کچھ کیا تو صرف ظلم کیا ہے، وزیراعظم اسمبلی توڑیں ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

close