مجھے تاحیات نا اہل کیوں کیا گیا، میرا قصورکیا تھا؟ جہانگیر ترین پہلی بار کھل کر بول پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ تاحیات نااہلی کےخلاف درخواست سےمیراکوئی تعلق نہیں ہے۔لودھراں میں گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پوری منی ٹریل موجود تھی،لیکن تا حیات نااہل کردیا گیا، تاحیات نااہلی کےخلاف درخواست سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تاحیات نااہلی کا تُک ہی نہیں بنتا، چور اور قاتل سزا کاٹنے کے بعد الیکشن لڑسکتے ہیں اور تاحیات نااہل بھی نہیں ہوتے، میرا قصور یہ تھا کہ میں نے لندن میں ٹیکس کےادا شدہ پیسوں سےگھر خریدا،میں غلط تھا تو مجھے ایک بار کے لیے نااہل کر دیتے، تاحیات نااہل نہ کیاجاتا۔ان کا کہنا تھا کہ بحران انتہا پر پہنچ جاتا ہے،تب حکومت حرکت میں آتی ہے، بحران پیدا ہونے سے پہلے اس پر قابو پانے کےلیے حکومت کے پاس وسائل ہوتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ 20 سال سےجنوبی پنجاب صوبہ بنوانےکی کوشش میں ہوں، جب تک جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنےگا، وسائل ہمارے ہاتھ نہیں آئیں گے، جب تک زندہ ہوں صوبہ جنوبی پنجاب بنوانےکی کوشش کرتا رہوں گا۔جہانگیر ترین سے سوال کیا گیا کہ آپ کا جہاز کہاں لینڈ کرےگا؟ اس پر انہوں نےکہا کہ ابھی تھوڑا اور انتظار کریں۔

close