پی ٹی آئی کے 22اراکین اسمبلی جو حکومت کیساتھ نہیں چلنا چاہتے، تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہےکہ وہ پی ٹی آئی کے 22 ارکان قومی اسمبلی کو جانتے ہیں جو حکومت کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔حیدر آباد میں میڈيا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے،ملک زوال کا شکار ہے، پاکستان کے مسائل کا حل پارلیمانی جمہوری نظام میں ہے، ہمارے دور میں 2 سال بعد سی پیک کے معاہدے ہوئے۔

اب ساڑھے3 سال میں کوئی منصوبہ نہ مکمل ہوا نہ شروع ہوسکا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جتنی رقم ن لیگ دور میں سندھ کو ملی، نہ پہلے کبھی ملی اور نہ اب ملی ہے، کراچی کا گرین لائن منصوبہ تین سال پہلے مکمل ہوچکا تھا، صرف بسیں آنے میں ساڑھے تین سال لگ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارے نظام میں غیر آئینی مداخلت ختم ہوگی، حکومت کی بیساکھیاں ہٹیں گی تو چوبیس گھنٹے میں عدم اعتماد ہوجائےگا۔

close