حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں، مولانافضل الرحمن کا دعویٰ

اسلام آباد( پی این آئی )جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اقوام متحدہ اپنی قراردادکے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں، ناکام اور نااہل حکمرانوں نیکشمیریوں کو ظالم درندوں کیحوالے کردیا ہے، عالمی برادری نے بھی کشمیریوں سے وفا نہیں کی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ظلم پرپاکستانی عوام خاموش نہیں، کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلیے ان کیشانہ بشانہ رہیں گے۔

close