بڑے شہر میں 2 خواتین سمیت 7 ڈاکوؤں نے 4 دکانیں اور ایک ہوٹل لوٹ لیا

کراچی(پی ناین آئی)کراچی کے علاقے کورنگی عوامی کالونی میں گزشتہ روز 2 خواتین سمیت 7 ڈاکوؤں نے 4 دکانیں اور ایک ہوٹل لوٹ لیا۔اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرنے والے ملزمان کے ساتھ 2 برقع پوش خواتین ڈکیت بھی شامل تھیں۔ملزمان نے اسلحے کے زور پر 4 دکانوں کو لوٹا، اس کے بعد ہوٹل پر موجود افراد سے بھی لوٹ مار کی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔2 خواتین سمیت 7 ملزمان واردات کے بعد 4 موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

ہوٹل کے مالک نے لوٹ مار کے اس واقعے کی اطلاع 15 پر پولیس کو دی۔