ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی ثابت ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران نیازی کو قانون ، جمہوریت اور سیاسی اخلاقیات کا زرا بھی احترام ہے تو ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے رپورٹ کے آنے کے بعد استعفیٰ دیں اور قانون کا سامنا کریں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈسکہ الیکشن رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے سرمائے کی طرح لوگوں کے ووٹ اور اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار بھی لوٹنے اور چھننے کی کوشش ہو رہی ہے ، ڈسکہ رپورٹ آگئی ہے اور ووٹ چوری ثابت ہوچکی ہے ، عمران نیازی بتائیں اب کس چیز کا انتظار ہے؟ اگر عمران نیازی طاقتور ہیں تو خود کو قانون کے نیچے لائیں اور کارروائی کی جائے ، نواز شریف کی طرح وزیراعظم ہو کر قانون کا سامنا کرنے اور پیشیاں بھگتنے کے لئے بڑا دل گردہ چاہیئے۔مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ڈسکہ میں ووٹ چوری پکڑے جانے کے بعد عمران خان نیازی کو سیاہ انتخابی اصلاحات اور الیکڑانک ووٹنگ مشین کی ضرورت پڑی لیکن ہم انتخابی اصلاحات، الیکڑانک ووٹنگ مشین اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے پاکستان، عوام اور آئین کے خلاف سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے ۔

ہ بھیانک سازش بھی اس سیاہ مزاج حکومت اور اس کے سیاہ ناموں کے ساتھ ہی تاریخ میں دفن ہوگی جس کے لیے ، سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر عوام کو غلام بنانے کا موجودہ حکومت کا سیاہ منصوبہ ناکام بنائیں گے۔

close