4 نومبر کوصوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی حکومت سندھ نے 4 نومبر کوصوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جس کےمطابق صوبہ سندھ میں دیوالی کے موقع پر 4 نومبر کو ہندوبرادری کے لیے عام تعطیل ہوگی۔ عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن 28 اکتوبر کو جاری کیا گیا ہے۔