کراچی(آئی این پی) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہاہے تین سال میں تبدیلی نہیں تباہی آئی، مہنگائی اور بے روز گاری میں مسلسل اضافہ ہوا، ملک میں ہر چیز بربادی کی داستان سنا رہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کہتے ہیں ڈالر مہنگا ہونے سے اوورسیز کو فائدہ ہوتا ہے، ہفتہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تبدیلی کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئی تھی، مگر پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے کے بعد تبدیلی نہیں تباہی آگئی،
ایسا لگتا ہے پاکستان کے عوام حکومت کی جاگیر ہیں، رکشہ ڈرائیور کو ایف چلانے کو دے دیا جائے تو وہ نہ چلا پائے گا بلکہ اسے تباہ کر دے گا،انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی پر مہنگی ایل این جی لینے کے الزامات لگتے تھے، آج شاہد خاقان عباسی کے دور سے زیادہ مہنگی ایل این جی لی جا رہی ہے، پیپلزپارٹی کی سندھ میں 13سال سے حکمرانی ہے، وزیراعلی سندھ آج مظاہروں کی قیادت کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی کو سیاسی غازی نہیں بننے دیں گے، سندھ حکومت نے 13سال میں ایک قطرہ صاف پانی کا نہیں دیا، کورونا وبا کے دوران پیپلزپارٹی حکومت نے شہر میں کاروبار تباہ کر دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں