ایک اور نیا طیارہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل، پاکستان پہنچ گیا

کراچی(پی این آئی) لیز پر لیا گیا ایئربیس 320 طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پی آئی اے کا حالیہ سال میں ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا دوسرا طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے، طیارہ فرانس کے شہر پرپیگنن براستہ مصر اسلام آباد پہنچا، ایئربیس 320 طیارہ 6 سال کی لیز پر حاصل کیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اے 320 طیارہ آئندہ چند روز میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں باضابطہ طور پر شامل کرلیا جائےگا۔

قومی ایئرلائن نے تین ہفتے قبل بھی ڈرائی لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا تھا جوکہ آپریشن کا حصہ بن چکا ہے، موجودہ انتظامیہ کے دور میں یہ تیسرا طیارہ ہوگا جو کہ پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنا، اس طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے بیڑے میں ائیر بس 320 طیاروں کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بزنس پلان کے مطابق مزید طیارے پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے۔

close