پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے دانت کھٹے کر دیئے، پاکستان کی سمندری حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی پاکستان کی سمندری حدود میں داخلے کی یہ تیسری بھارتی کوشش ہے، آئی ایس پی آر

کراچی (پی این آئی) سمندری حدود میں پاکستان نے بھارت کی طرف سے دراندازی کی کوشش کو ناکم بناتے ہوئے اسے اقام عالم کے سامنے شرمندہ ک۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ایک بار پھر ناکام بنا دی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق پاکستان نیوی نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مسلسل نگرانی سے بر وقت بھارتی سب میرین کا پتہ لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث پاک بحریہ مسلسل پاکستانی سمندری حدود کی نگرانی کر رہی ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مسلسل تیسری بار پاک بحریہ کے لانگ رینج پٹرول ایئر کرافٹ نے بھارتی سب میرین کو بر وقت ٹارگٹ کر کے روکا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو بھی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔آئی ایس پی آرنے یہ بھی بتایا ہے کہ حالیہ واقعہ بھارت کی مذموم سازشوں کا عکاس ہے۔۔۔۔۔

close