سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

اسلام آباد (پی این آئی)اسحاق ڈار نے برطانوی ہائیکورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ان پر پاکستان سے اربوں روپے چرانے ، برطانیہ میں خفیہ اکاؤنٹس اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا الزام تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیو وژن ٹیلی وژن (این وی ٹی وی) کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں جیت لیا۔نجی ٹی وی پر وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبر اور رپورٹرز پروگرام کے چوہدری غلام حسین اور صابر شاکر نے اسحاق ڈار پر کرپشن، منی لانڈرگ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے تھے۔

close