اللہ کا فضل ہوا، پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں کتنا نیچے چلا گیا؟ اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دور ان مزید 26افراد چل بسے ، 912نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 912 کیسز سامنے آئے ہیں.

مزید 26 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 633 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 58 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 56 ہزار 233 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 648 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 761 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 11 لاکھ 84 ہزار 527 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار 619 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 1 کروڑ 97 لاکھ 82 ہزار 491 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کٴْل 8 کروڑ 77 لاکھ 41 ہزار 79 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ، 3 کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار 731 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 62 ہزار 155 ہو چکی ہے، اس سے کٴْل اموات 7 ہزار 474 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 35 ہزار 40 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 757 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 358 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کٴْل اموات 5 ہزار 623 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 983 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کٴْل 930 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 316 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 739 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 40 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 349 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 341 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

close