کورونا وائرس کی چوتھی لہر بھی دم توڑ گئی، یومیہ کیسز کم ترین سطح پر آگئے

اسلام آباد(پی این آئی) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر تیزی سے دم توڑنے لگی، یومیہ کیسز کی تعداد کئی ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 32 ویں نمبر پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید1 ہزار 212 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 171 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 60 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 986 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار 868 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 44 ہزار 828 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 79 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 11 لاکھ 81 ہزار 54 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 477 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 1 کروڑ 96 لاکھ 85 ہزار 529 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کٴْل 8 کروڑ 66 لاکھ 30 ہزار 655 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ، 3 کروڑ 10 لاکھ 20 ہزار 211 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 61 ہزار 258 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کٴْل اموات 7 ہزار 451 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 34 ہزار 139 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 724 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 12 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کٴْل اموات 5 ہزار 608 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 839 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کٴْل 930 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 278 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 738 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 4 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 349 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 338 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

close