پنجاب میں کورونا کم لیکن ڈینگی نے سر اٹھالیا ،یاسمین راشد

لاہور/فیصل آباد (آئی این پی ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے پھیلا میں کمی آئی ہے تاہم صوبے میں ڈینگی نے سر اٹھالیا ہے۔ بدھ کوفیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ ڈینگی کے اب تک 700 سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں اور لاہور میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ

ماضی کی حکومت میں صحت کے شعبے میں 50 فیصد اسامیوں پر تعیناتیاں نہیں ہوتی تھیں۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسپتالوں کو وافر بجٹ فراہم کیا ہے، فیصل آباد کے ٹیچنگ اسپتالوں کیلئے 9 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔

close