دیگر جماعتوں کے سربراہ کارکنوں سے قربانی مانگتے ہیں، ہمارے لیڈر نے خود قربانی دی، مریم نواز

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ نو ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دیگر جماعتوں کے سربراہ کارکنوں سے قربانی مانگتے ہیں ، ہمارے لیڈر نے خود قربانی دی، ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اس پر توجہ دینی چاہیے، اگلا الیکشن ہمارا ہے، اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہو گا، اگر ہمارا بیانیہ ہمارے پاس نہ ہوتا تو ہم میں اور دوسری جماعتوں میں کوئی فرق نہ ہوتا،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نو ن

پنجاب کے زیر اہتمام ملتان ڈویژن کی میٹنگ ہوئی، قائد مسلم لیگ( ن)، مریم نواز، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، اویس لغاری، عظمی بخاری، ذیشان رفیق، عبد الرحمن کانجو،نزہت صادق سمیت ایم این ایز،ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار نے شرکت کی،پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ جب ہر طرف ہر لیڈر کو جبر اور ظلم کا سامنا ہے اسکے باوجود کنٹورنمنٹ بورڈ میں شاندارکامیابی ملی،مسلم لیگ نون کتنی بڑی طاقت ہے اس کا اندازہ اس کے دشمنوں اور حکومت کو بخوبی ہے لیکن خود ن لیگ کو نہیں ہے، اس لیے آج بھی ان کو ہمیں ہرانے کیلئے دھاندلی اور ووٹ چوری کرنا پڑتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون پاکستان کا مستقبل کوئی ہے ،کسی جماعت کے پاس ہمارے لیڈرجیسا لیڈر ہے نہ ہمارے جیسا ووٹ بینک ہے، باقی جماعتوں کے

سربراہ کارکنوں سے قربانی مانگتے ہیں ، ہمارے لیڈر نے خود قربانی دی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں بیانیوں کے تضاد نہ شکار ہونا چاہیے اور نہ اس پر توجہ دینی چاہیے، لوگ کہہ رہے ہیں یہ دھاندلی کر کے دوبارہ آنا چاہتے ہیں لیکن میں ان کو بتا دوں اب دوبارہ ووٹ چوری کرنا ممکن نہیں ہوگا،مریم نواز نے کہا کہ پورے ملک میں ووٹ کو عزت کا بیانیہ چل رہا ہے،کرم ایجنسی کی رپورٹ پی ٹی آئی کی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، ان کے پول کھل رہے ہیں اس لیے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے تھوڑی سے کمزوری دکھائی تو یہ ہم پر چڑھ دوڑیں گے، اس لیے ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا، اگلا الیکشن ہمارا ہے، اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا، اگر ہمارا بیانیہ ہمارے پاس نہ ہوتا تو ہم میں اور دوسری جماعتوں میں کوئی فرق نہ ہوتا، ہمارا بیانیہ ہی ہماری پہچان ہے۔

close