وفاقی حکومت کا منصوبہ، 40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

کراچی(آئی این پی ) وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد کی جانے والی 40بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراعلی حیدر زیدی، اسد عمر اورامین الحق شرکت کریں گے۔ فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017کے اختتام تک مکمل ہونا تھا۔منصوبہ کی

ابتدائی لاگت کا تخمینہ 16 ارب 85 کروڑ روپے لگایا گیا تھا، تاہم سندھ حکومت کی تجویز پر اس منصوبے کے روٹ میں مزید 10کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے لاگت 24 ارب روپے تک بڑھ گئی۔ گرین لائن بس منصوبہ 20 اسٹاپس پر مشتمل ہے، جو پاور ہاس چورنگی نارتھ کراچی سے شروع ہوکر نمائش پر اختتام پذیر ہوگا منصوبہ سے یومیہ 3 لاکھ افراد کو سفری سہولت مہیا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ کی آمد بھی آئندہ 1 سے 2 ماہ میں متوقع ہے تاہم مزید بسوں کی درآمد کا فیصلہ پہلی کھیپ کی بسوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔۔۔۔

close