پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر استعفے کی بات نہیں کی تھی ، اسد عمر

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر استعفے کی بات نہیں کی تھی تفصیلا ت کے مطابق اسد عمرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرسوال کا جواب نہ دے سکے اور کہا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکس چینج ریٹ مینجمنٹ تھا،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر سے میڈیا گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں بڑھیں تو

وزیر نہیں رہوں گا، جس پر اسد عمر نے کہا میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی،ڈالر کی قیمت کم کرنے کیلیے اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکس چینج ریٹ مینجمنٹ تھا، معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر میں مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھا آنا چاہیے،اسد عمر نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا ایکس چینج ریٹ کو فری فلوٹ ہونا چاہیے، جس پر ہم نے کہا تھا پاکستان جیسے ملک میں اسپن ٹریڈ اور مارکیٹ مینوپلیشن ہو سکتی ہے، فنڈامینٹل کی بنیاد پر کرنسی کمزور ہوتی ہے تواسٹیٹ بینک کو مداخلت کرنی چاہیے، اسٹیٹ بنک کی جانب سے مداخلت کی ویلیو کی معلومات میرے پاس نہیں۔

close