ن لیگ میں کچھ لوگ اسائنمنٹ پر ہیں، جاوید لطیف نے اپنے ہی پارٹی رہنمائوں کا پول کھول دیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چئیرمین میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ن لیگ میں کچھ لوگ ’اسائنمنٹ ‘پرہیں، چار پانچ لوگوں کو بیانیہ خراب کرنے کی اسائنمنٹ ملتی ہے،جب بھی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں پہنچے تو ایک اٹھ کرنئی بات کردیتا ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اسائنمنٹ والے وہی ہیں جومفاہمت کی بات کرتے ہیں،میرے منہ سے نام نہ نکلوائیں ویسے ہی اندر جانے والا ہوں، جب تجربہ کارسیاستدان بیانیے کونقصان پہنچائے تواسائنمنٹ کے بغیرممکن نہیں،جب کوئی کہے کہ اصول کی نہیں ذاتیات کی سیاست ہورہی ہے تویہ کیاہے؟۔میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ان لوگوں کو اسائنمنٹ وہ دیتے ہیں جوآئین اورقانون پر یقین نہیں کرتے، نوازشریف جیل کاٹنے واپس آرہے ہیں،اسائنمنٹ والوں کو چودھری نثار کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ اسائنمنٹ والے مفاہمتی گروپ کے لیڈر شہبازشریف کا آپ ذکر نہیں کررہے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ ان کی اپنی رائے ہوتی ہے لیکن جب نوازشریف فیصلہ کرلیں توپارٹی صدربھی مانتے ہیں۔

close