شہباز شریف فیملی کیلئے شدید دھچکا، نیب نے بڑی کارروائی ڈالنے کی تیاریاں مکمل کر لیں

لاہور(پی این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثے تحویل میں لینے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ نیب نے رابعہ عمران اور علی عمران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کے

لیے رجسٹریشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ایکسائز، کوآپریٹو، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی سمیت دیگر اداروں کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔ خط کے متن میں لکھا گیا کہ علی عمران اور رابعہ عمران کے نام پر موجود ریکارڈ دیا جائے۔ نیب تمام اثاثہ جات کی فہرست مکمل ہونے پر قبضہ کی کارروائی کرے گا۔

close